آسٹریلیا میں آتشزدگی سے 69گھر خاکستر 1500سے زائد مکین بے گھر

March 22, 2018

سڈنی(آئی این پی)آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ سے 69گھر جل کر خاکستر جبکہ ڈیڑھ ہزار سے زائد مکین بے گھر ہوگئے ،آگ کے باعث موبائل سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے صوبے ساتھ ویلز کے شہر بیگا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے 69 گھروں کے ساتھ دیگر تنصیبات کو بھی جلا ڈالا ہے۔

پیر کے روز آگ بیگا ندی بھی پار کرگئی ،آگ سے اٹھنے والے شعلوں سے مزید اراضی پر آگ پھیلنے کا خطرہ ہے۔

حکام نے آگ سے ممکنہ طور پر متاثر ہونیوالے علاقوں کے مکینوں کو علاقہ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اطلاع کے مطابق آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن تاحال قابو پایا نہیں جا سکا ہے۔