ٹریفک حادثے میں یونیورسٹی کا طالبعلم ہلاک

March 22, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) موٹرسائیکل پرسوار سندھ یونیورسٹی کے طالبعلم کو ٹرک نے ٹکر ماردی، نوجوان طالبعلم موقع پر ہی جاں بحق پیچھے بیٹھا ہوا ساتھی معمولی زخمی ہوگیا ،ہلاک وزخمی ہونے والوں کو طبی امداد کےلئے سول اسپتال لایاگیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ یونیورسٹی سے موٹرسائیکل پر گھرجانے والے تھرڈ ایئر کے طالبعلم عبدالباسط بروہی کو تیزرفتار ٹرک نے ٹکرماردی جس کے نتیجے میں عبدالباسط موقع پر ہی ہلاک اورپیچھے بیٹھا دوسرا طالبعلم زخمی ہوگیا، فوری طورپر ہلاک وزخمی ہونے والوں کو سول اسپتال لایاگیا، سول اسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد ہلاک ہونے والے طالبعلم کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ۔