کراچی کنگز کے غیر ملکی کرکٹرز واپس چلے گئے

March 22, 2018

پی ایس ایل تھری کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں شکست کے بعد کراچی کنگز کے غیر ملکی کرکٹرز اپنے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے واپس اپنے ملک جانے والے کنگز کے 4 غیرملکی کھلاڑیوں میں روی بوپارا، ٹائمل ملز اور جو ڈینلیکا تعلق برطانیہ سے اور کولن انگرام کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے ۔

کھلاڑیوں کی جانب سے لاہور میں پی ایس ایل انتظامات کی تعریف کی گئی اور انگلش کرکٹر ٹائمل ملز نے اگلے سال دوبارہ پاکستان آنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ٹائمل ملز نے کہا کہ پاکستان میں بہت اچھا وقت گزارا، پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ لاہور آیا جہاں بہت زبر دست ماحول تھا اور اب اگلے سال دوبارہ پاکستان آؤں گا۔

ملز نے مزید کہا کہ لاہور میں سیکیورٹی بہترین تھی اور ہمارا اچھا خیال رکھا گیا لیکن بدقسمتی ہے کہ ہم میچ نہیں جیت سکے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

روی بوپارا کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پشاور زلمی سے شکست ہوئی اور فائنل کھیلنے کی خواہش پوری نہ ہوسکی تاہم کراؤڈ نے زبردست ماحول بنادیا تھا اور پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات بھی بہترین تھے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

انگلش کرکٹر جوڈینلی نے کہا کہ پاکستان میں بہت انجوائے کیا اور یہاں گزارا گیا وقت بہت اچھا تھا۔ کرکٹ سے متعلق یہاں کے لوگوںکا جوش و ولولہ قابل تحسین ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ساؤتھ افریقا سے تعلق رکھنے والے کولن انگرام کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا ایونٹبہت شاندار رہا ۔ میں نے بہت انجوائے کیا اس کے علاوہ پاکستان میں کھیلنا بہت اچھا لگا ۔ انہوں نے بتایا کہ میں اگلے سال یہاںدوبارہ واپس آؤںکا ۔