نواز ، مریم کی حاضری استثنیٰ درخواست پر فیصلہ محفوظ

March 22, 2018

احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی، نواز شریف اور مریم نواز کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ کلثوم نواز کی کیموتھراپی ہونی ہے، ان کی تیمارداری کے لیے نوازشریف اور مریم کو لندن جانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز نے بھی کہا ہے کہ کلثوم نواز کے شوہر کو بلایا جائے۔

اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے نواز شریف اور مریم نواز کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل اختتام کے قریب ہے، ملزمان کو جانے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔