بھارتی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں آنا چاہیے، شاہد آفریدی

March 22, 2018

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کو بھی پی ایس ایل میں آنا چاہیے،ٹی ٹونٹی تو بہت ہورہے ہیں اب ون ڈے کرکٹ ہونی چاہیے،دنیا کو پیغام دینا ہے پاکستان بھر میں سکیورٹی بہترین ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خوشی کی بات ہےویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آ رہی ہے، اوورسیز پلیئر کا پاکستان آنا ناگزیر ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ایسے کھلاڑیوں سے معاہدہ نہیں ہونا چاہیے جو پاکستان نہیں آتے، انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو بھی پی ایس ایل میں آنا چاہیے۔

بوم بوم کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے بھارتی کھلاڑی کسی اور لیگ میں شامل نہیں ہوتے۔

پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ لاہور کے بعد کراچی میں میچ سے بھی اچھا پیغام جائے گا۔