نواز اور مریم کا احتساب ہورہا ہے یا یہ انتقام ہے، مریم اورنگزیب

March 22, 2018

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز اورنوازشریف کا احتساب ہورہا ہے یا یہ انتقام ہے،نواز شریف سے یہ انتقام کیوں لیا جارہا ہے۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو واٹس ایپ اور جے آئی ٹی کے ہیرے ہوتے ہیں ، چور دروازے سے نیب کورٹ کے اندر آتے ہیں،اُن لوگوں کو خدا کا خوف نہیں آتا کہ منتخب وزیراعظم کو اقامہ کی بنیاد پر نکال دیا،آج بھی نواز شریف عوام کی جنگ لڑرہے ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ یہ احتساب نہیں ہورہا ، فیصلہ پہلے دیا جاتا ہے ، ٹرائل آج تک ہورہاہے ، نواز شریف نے ووٹ کے تقدس کی جنگ کا بیڑہ اٹھایا ہے ، ایسا کوئی فیصلہ انہیں کمزور نہیں کرسکتا ۔