یوم پاکستان: تقریبات کا بیرون ملک بھی انعقاد

March 23, 2018

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب، پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نےہائی کمیشن میں پاکستانی پرچم لہرایا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


مقبوضہ کشمیرمیں بھی یوم پاکستان کی تقریب میں پاک سرزمین شاد باد اورپاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج ،دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کہا کہ برصغیرکےتمام مسلمان اسلام ،ایمان اورمحبت رسول کی بنیاد پرپاکستانی ہیں

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔تقریب کے آغاز پر پاکستانی سفیر مسعود خالد نے سرسبز ہلالی پرچم بلند کیا۔اس موقع پر پاکستانی سفیر مسعود خالد نے تقریب میں شریک بچوں میں تحائف بھی تقیسم کیے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پاکستانی سفیر معظم احمد خان کی جانب سے ’شکریہ پاکستان‘ کے نام سے یوم پاکستان کے 4 روزہ جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس میں دبئی کی مشہور شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

دبئی میں بھی پاکستان کے رنگ چھاگئے، دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ جائے گی، پاکستانی اسکائی ڈائیورزنےدبئی کی فضامیں وطن کاپرچم لہرادیا۔

ترکی کے شہر انقرہ میں بھی یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی تیاریاں کی گئیں۔ استنبول میں برطانیہ اور ایشیا کوملانے والے پُل کو پاکستانی پرچم سے روشن کیا جائے گا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

سات سمندر پار لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ،23مارچ کی مناسبت سےابوظبی میں تقریب،بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں یوم پاکستان جوش و جذبےسےمنایا گیا۔