مجھ پر یقین کریں جو کہتا ہوں وہ کرتا ہوں، نجم سیٹھی

March 23, 2018

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ مجھ پر یقین کریں جو کہتا ہوں وہ کرتا ہوںایک خوشخبری پوری کردی اور دوسری خوشخبری آئندہ سال ملے گی۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق لاہور اور کراچی کو گرین سگنل مل گیا اور اب پشاور اور اسلام آباد کے میدانوں کو بھی آباد کریں گے۔ انہوں نے دوسری خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ آئندہ سال آدھا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں ڈبل ویک اینڈ میچز کرائیں، جمعرات اور جمعے کو متحدہ عرب امارات اور ہفتہ و اتوار کو میچز پاکستان میں کرائیں گے۔