ستارہ امتیاز پانے والا سب سے کم عمر کھلاڑی کون؟

March 23, 2018

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ملک کا تیسرا بڑا سول ایوارڈ یعنی ستارہ امتیاز پانے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر نے 30 سالہ سرفراز احمد کو ستازہ امتیاز سے نوازا جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو بھی گورنر ہاؤس میں ستازہ امتیاز سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو بھی ستازہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل چار قومی کرکٹرز جاوید میانداد، انضمام الحق، محمد یوسف اور سعید اجمل کو بھی پاکستان کے تیسرے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔