پی ایس ایل فائنل کھیلنے اسلام آباد یونائیٹڈ بھی کراچی پہنچ گئی

March 24, 2018

پی ایس ایل فائنل کھیلنے کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بھی دبئی سے کراچی پہنچ گئی، اسلام آباد یونائیٹڈ میں 5 غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور فہیم اشرف پہلے ہی لاہورسےکراچی پہنچ گئے تھے۔پی ایس ایل تھری کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹیم ملکی کھلاڑیوں میں لیوک رونکی،جے پی ڈومینی،سمت پٹیل،سیموئل بدری اوراسٹیون فن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی کے کھلاڑی گزشتہ روز کراچی پہنچے تھے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

پی ایس ایل تھری کا فائنل اتوار کو ہوگا ، پہلے اور دوسرے ایونٹ کی فاتح ٹیمیں اسلام آباد یونائيٹڈ اور پشاور زلمی ٹکرائیں گی ۔ دونوں ٹیمیں آج نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔

پی ایس ایل فائنل کے لیے کراچی سمیت ملک بھر میں کرکٹ کے چاہنے والوںمیںجو ش و خروش پایا جاتا ہے۔