فلم کے ’’بینگ بینگ ‘‘ کے سیکوئل پر کام شروع

March 24, 2018

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ فلم ’’بینگ بینگ‘‘ کے فلمسازوں نے فلم کے سیکوئل ’’بینگ بینگ ری لوڈڈ‘‘ پر کام شروع کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’بینگ بینگ‘‘ کے فلمسازوں نے فلم کے سیکوئل ’’بینگ بینگ ری لوڈڈ‘‘ پر کام شروع کر دیا ہے، فلم کے لئے اوریجنل کاسٹ جن میں اداکار ریتک روشن اور کترینہ کیف شامل ہیں کے نام پر غور کیا جارہا ہے جبکہ فلم کے حوالے سے دیگر تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا،فلم کے سیکوئل کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔