ستارہ امتیاز ملنا باعث فخر ہے، سرفراز

March 24, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ملک کا تیسرا بڑا سول ایوارڈ ستارہ امتیاز پانے والے پاکستان کےسب سے کم عمر کرکٹر بن گئے ہیں۔ جمعے کو گورنر ہائوس میں ایوارڈ حاصل کرنے کے بعدسرفراز احمد نے کہاکہ قومی ایوارڈ ملنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں، یہ میرے اور میری فیملی کے لیے فخر کا موقع ہے۔ ستارہ امتیاز جیسے ایوارڈز سے کھلاڑیوں کاحوصلہ بڑھتا ہے۔یونس خان نے بھی اس موقع پر خوژی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اعزاز قراردیا۔