بہادر آباد والوں کو نئی رابطہ کمیٹی بنانے اور مدد کی پیشکش کردی، رکن قومی اسمبلی وسیم

March 24, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے وفد نے یوم پاکستان کے موقع پر جمعے کو مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، وفد میں عبد الوسیم، شیخ صلاح الدین، سینیٹرنگہت حنا مرزا، رکن سندھ اسمبلی کامران اختر اور رکن قومی اسمبلی فوزیہ حمید شامل تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی عبد الوسیم نے کہا کہ ہم نے بہادر آباد والوں کو پیشکش کردی ہے کہ 2 آدمی بیٹھ جائیں رابطہ کمیٹی بنالیں ہم ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں، ایم کیو ایم کی نئی رابطہ کمیٹی بنالیں، ایم کیو ایم کو ٹوٹنےنہیں دیں گے، ہم رہے یا نہ رہے ایم کیو ایم ضرور رہے گی۔