سونم کپور کی شادی کی تاریخ منظر عام پر آگئی

March 24, 2018

فلم ’سانوریا‘ کی سکینا یعنی سونم کپور کی شادی کی خبریں ایک بار پھر میڈیا میں گردش کرنے لگی ہیں،اب ان کی شادی کی تاریخ بھی منظر عام پر آگئی ہے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی رواں سال مئی میں ہوگی ،جوڑی کی شادی کے لئے 11 اور 12 مئی کی تاریخیں زیر گردش ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور کی شادی سوئٹرز لینڈ کے شہر جنیوا میں ہوگی ، سنگیت اور مہندی سمیت تمام رسمیں روایتی انداز میں ادا کی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سونم کپور ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں اس وقت جنیوا میں موجود ہیںاور انہوں نے ہی اپنی زندگی کے اہم ترین بندھن میں بندھنے کے لئے اس خوبصورت شہر کا انتخاب کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں ،سونم کپور کے والد انیل کپور مہمانوں کو خود فون کرکے دعوت دیں گے جبکہ بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اپنی شادی کا جوڑا ڈیزائنر ابوجانی اور سندیپ کھوسلہ ڈیزائن کریں گے۔

2007ء میں فلم سانوریا سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی 32 سالہ سونم کپور کے کریڈٹ پر کئی مشہور فلمیں ہیں،جن میںدہلی 6، آئی ہیٹ لو اسٹوریز،آئشہ،بے وقوفیاں،پریم رتن دھن پایواورنیرجاشامل ہیں۔