مالک نے 35 کلو وزنی ’پالتو کتے‘ کی ضد پوری کردی

March 24, 2018

چینی شخص کو اپنے دیو ہیکل پالتو کتے کے ساتھ پہاڑ ی کی سیر اس وقت مہنگی پڑگئی جب 35 کلو وزنی کتے نے ضد پکڑ لی،جس پر مالک کو مجبوراً اس کی ضد پوری کرنی پڑ گئی ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ضد صرف بچے ہی نہیں کرتے پالتو جانور بھی ضدی ہوتے ہیںاور انہیں بھی اپنے مالک سے نخرے اٹھوانا آتے ہیں،ایسا ہی ایک نظر چین میں دیکھنے کو ملا۔

35 کلو وزنی کتے نے پہاڑی پر چڑھنے میں تو کوئی دکت محسوس نہ کی تاہم واپسی میں سیڑھیاں اترنے سے انکار کردیا، جس کے بعد اس کا مالک سخت مشکل میں گرفتار ہوگیا۔

یہ دلچسپ منظر اس وقت دیکھنے میں آیاجب ایک شخص اپنے 35 کلو وزنی کتے کو گود میں اٹھاکر سیڑھیاں اترتے ہوئے دکھائی دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شخص شوق میں اپنے پالتو کتے کے ساتھ پہاڑی کی سیر کو گیا، جہاں اس کتے نے واپسی میں سیڑھیاں اترنے سے انکار کردیا، جس کے بعد مجبور ا اس شخص کو اس بھاری بھرکم کتے کو گود میں اٹھاکر نیچے لانا پڑا۔

یہ دلچسپ منظر دیکھ کر جہاں آس پاس کے لوگ محظوظ ہوتے دکھائی دئیے وہیںیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔