اعلیٰ اداروں میں تقسیم کی کوشش باعث افسوس ہے، ضیاء عباس

March 25, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی جانب سے ملک کے اعلی اداروں میں تقسیم کی کوشش باعث افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمراں بیرونی ایجنڈے کے تحت ملک کے اہم ترین اداروں کے خلاف مہم جوئی کر کے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔