درگاہ پر خاتون پولیس اہلکار کا فلمی گانے پر رقص

March 28, 2018

مزاروں پر قوالی کا سماں بندھنے پر دھمال ڈالتے مردو خواتین نظر آنا تو عام بات ہے، تاہم ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں پنجاب پولیس کی اہلکار کی وردی میں ملبوس خاتون بالی وڈ فلم کے گانے پر رقص کر رہی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


سوشل میڈیا پر مقبولیت پانے والی مذکورہ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ پاک پتن کی حضرت خواجہ فرید شکر گنج رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کا ایک منظر ہے جہاں پنجاب پولیس کی خاتون اہلکار بھارتی فلم کے گانے پر ڈانس کر رہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں رقص کرنے والی اہلکار کے عقب میں محکمہ مذہبی امور کی جانب سے ہدایت بھی درج نظر آرہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خواتین باپردہ اور سادگی میں دربار شریف پر تشریف لائیں۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ ہدایات کے برخلاف خاتون پولیس اہلکار کےاس رقص کو قانون کی محافظہ کی جانب سے ناصرف کھلم کھلا قانون شکنی قرار دیا جارہا ہے بلکہ مزار پر کی جانے والی اس حرکت کو گھناؤنا اقدام بھی قرار دے کر ہدفِ تنقید بھی بنایا جارہا ہے۔