مسٹر بین کس حال میں ہیں؟

March 30, 2018

روون ایٹکنسن جنہیں پوری دنیا مِسٹر بین کے نام سے جانتی ہے، 6جنوری1955 کو انگلینڈ میں پیدا ہونے والے یہ فنکار جنہوں نے سب کو اپنی اداکاری سے ہنسنے پر مجبور کردیا۔ان کے بارے میں یہ پڑھ کر آپ کو حیرت ہو گی کہ روون کو بچپن سے ہی کتابیں لکھنےکا بہت شوق تھا۔ اس شعبہ میں ان کی ملاقات ریچرڈ کرٹس نامی ا سکرین رائٹر سے ہوئی۔ روون نے ریچرڈ کے ساتھ مل کر کئی کامیڈی ریویوزبھی کئے۔

روون نے اپنے کیریئر کا آغازبی بی سی کے ریڈیو پروگرام دی ایٹکنسن پیوپل 'سے کیا۔اس کے بعد انہوں نے بی بی سی سے ہی ایک کامیڈی شو ناٹ دی نائن او کلاک نیوز پیش کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

سن 1990ء میں انہوں نے 'دی ہیلپ لیس مسٹر بین 'کا پہلا کامیڈی شو پیش کیااور اس کے بعد انہوں نے 'مسٹر بین کے بہت سے سیکوئیلز پیش کیے۔

سن 1997ء میں مسٹر بین شو کے کردار کو لے کرڈائریکٹر میل اسمتھ نے فلم بنائی، جس کا نام 'مسٹر بین 'رکھا گیا۔

سن 2007ء میں اسی سلسلے کی دوسری فلم ’’مسٹر بین ہالی ڈے ‘‘کے نام سے بنائی گئی، 1995ء اور 1997ء کے درمیان روون ایک مقبول ٹیلی ویڑن سیریز دی تھن بلیو لائن 'میں بھی جلوہ گر ہوئے۔

مسٹر بین (روون)کی بہترین فلموں میں ڈیڈ آن ٹائم1983ء میں، پلئیر ایٹ دی جسٹیس1976ء اور مشہور زمانہ فلم نیور سے نیور اگین شامل ہیں۔

روون کا سب سے اہم کردار مسٹر بین ہے۔ ایک عرصہ تک روون ٹی وی سیریز مسٹر بین میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے۔ مسٹر بین کی کامیڈی نے پوری دنیا کو اپنے حصا رمیں لئے رکھا اور بچوں، بڑوں سمیت دفتری کاموں میں مصروف اور تھکن سے چور لوگوں کے ہونٹوں پر ہنسی لائے اور ان کو انٹرٹین کیا۔

روون کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں یہ ہیں کہ اسکول کے عرصے میں ان کے کلاس فیلو اور ایک اچھے دوست ٹونی بلئیر تھے۔ ٹونی بلئیر انگلینڈ کے مشہور سیاسی لیڈر اور 1994ء سے لے کر2007ء تک پرائم منسٹر بھی رہ چکے ہیں۔

شروعات میں روون کو بات چیت کرتے ہوئے تھوڑی ہکلاہٹ کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس کے سبب وہ عام طور پر زیادہ انٹرویوز سے دُور رہتے تھے۔ روون کو بالخصوص انگریزی کےحرف بی سے شروع ہونے والے الفاظ کی ادائیگی میں مشکل کا سامنا ہوتا تھا۔

گاڑیوں کا شوق

روون کو جنون کی حد تک گاڑیوں کا شوق ہے.ویسے تو مسٹر بین کو فلموں میں اپنی زرد کار سے بے حد محبت ہے جسے وہ سفر کرنے کے علاوہ دیگر کئی کاموں میں استعمال کرتے ہیں، تاہم حقیقی زندگی میں بھی مسٹر بین کو گاڑیوں کا بے حد شوق ہے اور ان کے پاس کئی بیش قیمت گاڑیاں موجود ہیں۔ ایک مرتبہ انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ ٹرک چلانے کا لائسنس حاصل کر لیں تو یہ ان کی زندگی کا ایک یادگار ترین لمحہ ہوگا۔روون ذاتی طور پر کئی گاڑیوں کے مالک ہیں۔ ان میں آسٹن میٹرو ، ہونڈا ، اوڈی اور مکلارن ایف 1 شامل ہیں۔

اعلٰی تعلیم یافتہ

لوگوں ہنسانے والے مسٹر بین نے الیکٹریکل انجینئر ہیں ۔روون نے یورپ کی سب سے بڑی دو یونیورسٹیوں نیو کیسل اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہوئے ہیں اور الیکٹرک انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔

جیمز بونڈ کے مداح

روون جیمز بانڈ کے بہت بڑے مداح تھے۔ اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنے کئیرئیر کی شروعات جیمز بانڈ سیریز کی ایک فلم نیور سے نیو راگین میں سپورٹنگ رول ادا کر کے کی۔

شاہی خاندان سے تعلقات

روون ( مسٹر بین )اکثر و بیشتر مختلف تقریبات میں شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر کے ساتھ گفتگو کرتے نظر آتے ہیں جبکہ وہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی میں بطور مہمان بھی شریک ہوئے تھے۔

لوگوں کی جان بچائی

مسٹر بین نہ صرف بہترین اداکار اور انجینیئر ہیں بلکہ بے حد ذہین اور بلند حوصلہ انسان بھی ہیں۔ سال 2001 میں روون اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک بار چھٹیاں منانے کینیا جارہے تھے کہ سفر کے دوران پائلٹ کا انتقال ہوگیا۔

اس موقع پر روون نے پرسکون انداز سے کئی منٹ تک طیارے کا کنٹرول سنبھالے رکھا اور طیارے کو بحفاظت لینڈ کروا کر سینکڑوں مسافروں کی جان بچالی۔

مسٹر بین کی فیملی

مسٹر بین کی اہلیہ سنیترا سستری ایک نہایت دلکش اور خوبرو خاتون ہیں جو برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں بطور میک اپ آرٹسٹ کام کرچکی ہیں۔

تاہم دونوں کے درمیان سنہ 2014 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔مسٹر بین کی ایک بیٹی بھی ہے جو نہایت ہونہار اور ذہین ہے۔ للی اٹکنسن گلوکارہ اور سونگ رائٹر ہیں جبکہ وہ اپنے والد کے ساتھ کئی فلموں میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔