اوگرا کا پٹرول سستا کرنے کا عندیہ

March 30, 2018

اوگرا نے پٹرول سستا کرنے کا عندیہ دے دیا۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کوبھیج دی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی جو سمری اوگرا نے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی ہے اس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 65 پیسے اضافے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 55 پیسے ، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 پیسےفی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل وزارت خزانہ اور وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔