مودی، ٹرمپ، زوکر برگ کا نام ’با اثر شخصیات‘ کے لئے نامزد

March 30, 2018

ٹائم میگزین کے 100 با اثر شخصیات کی فہرست کے لئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، فیس بک بانی مارک زوکربرگ اور دیگر اہم شخصیات کے نام نامزد کیے گئے ہیں، حتمی فہرست اگلے ماہ جاری کی جائے گی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق ’ٹائم‘ نامی امریکی میگزین کی جانب سے ہر سال 100 با اثر شخصیات کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ اس سال کی فہرست کے لیے نریندر مودی، ڈونلڈ ٹرمپ، مارک زوکربرگ، ولادیمیر پوٹن، ژی چنگ پنگ اور مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیا ناڈیلا کے نام امیدواروں میں شامل کیے گئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کا کہنا ہے کہ یہ تمام وہ شخصیات ہیں جو پچھلے ایک سال میں پوری دنیا پر اثر انداز رہی ہیں۔ ٹائم میگزین’با اثر شخصیات‘ کی فہرست میں دنیا بھر سے ہر کیٹیگری سے جن میں فنکار،لیڈرز، سائنسدان، سرگرم کارکن اور کاروباری افراد کے نا م شامل کیے جاتے ہیں۔

سال 2018 کی فہرست کے لیے امید واروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ ’با اثر شخصیات ‘ کی مکمل فہرست اگلے ماہ جاری کی جائے گی۔ ٹائم میگزین کے ایڈیٹرز کا کہنا ہے کہ فہرست جاری ہونے سے قبل عوام اپنے پسندیدہ شخص کو آن لائن ووٹ کرسکتی ہے۔

ا ن شخصیات کے علاوہ شمالی کوریا کےکم جونگ ان، پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل ننجانی، ایونکا ٹرمپ، ایمیزون کے بانی جیف بیزوس، شہزادہ ولیم، سابق امریکی صدر بارک اوباما، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ایپل کے سی ای او ٹم کک اور دیگر نام شامل ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے ساتھ سابق امریکی صدر بارک اوباما کا نام پچھلے سال بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل تھا۔