مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ،آزاد کشمیر میں یوم مذمت

April 02, 2018

مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیروں کی شہادت کے خلاف آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں یوم مذمت منایا گیا۔

بھارتی مظالم کےخلاف سب سےبڑا احتجاج مظفر آباد کے آزادی چوک پر ہوا، جس میں پیپلز پارٹی، ن لیگ، جماعت اسلامی اور دیگر نے شرکت کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کوٹلی میں یوم مذمت منایا گیا، کھوئی رٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں مذمتی ریلی نکالی گئی جس میں بھارت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی دنیا بھر کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔

وادی نیلم میں اٹھ مقام میں ضلعی انتظامیہ کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی۔

میرپور آزاد کشمیر میں یوم مذمت کے موقع پر شوپیاں واقعے کے خلاف ضلع کچہری سے چوک شہیداں تک ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیرکےشہریوں کی شہادت کامعاملہ سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے۔