مصر نے اپنی فیس بک متعارف کرادی

April 03, 2018

سماجی رابطے کے لیے مصر نے فیس بک کے مقابلے میں اپنی ایک سوشل ویب سائٹ متعارف کروائی ہے ،جسے ’’اجپٹ فیس ‘‘ کا نام دیا گیا۔ماہرین کے مطابق ویب سائٹ کو www.egface.com کے نام سے رجسٹرد کیا گیا ہے۔

ویب سائٹ کی تھیم بھی فیس بک کی طرح نیلے رنگ میں رکھی گئی ہے۔ابتدائی طور پر مصری فیس بک کو استعمال کرنے کے لیے 3 زبانوں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے، جن میں انگریزی، فرانسیسی اور عربی شامل ہیں جب کہ اکاؤنٹ بنانے کے لیے ویب سائٹ کا طریقہ کار تقریباً فیس بک کے جیسا ہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اب تک 500 سے زائد افراد اس ویب سائٹ کو سبسکرائب کرچکے ہیں۔