منگولیا میں ریت کا طوفان ، نظام زندگی درہم برہم

April 06, 2018

منگولیا میں ریت کے طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


تفصیلات کے مطابق شمال مغربی چین میں ریت کے طوفان کی وجہ سے نہ صرف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی بلکہ کئی حادثات بھی پیش آئے اور گاڑیاں اُلٹ گئیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ حدِ نگاہ اتنی کم رہ گئی کہ چند ہی لمحوں میں گاڑی نظر سے اوجھل ہو جاتی جبکہ بلند و بالا عمارتیں اور ریلوے ٹریک سمیت جہازوں کا دیکھنا بھی محال ہو گیا ۔

ایک طرف ٹریفک حادثات کے خدشات میں اضافہ ہوا ،تو لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے جبکہ حکام کی جانب سے احتیاط برتنے کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔