چین نے امریکا کیخلاف ڈبلیو ٹی او میں در خواست جمع کرادی

April 10, 2018

چین نے ورلڈٹریڈآرگنائزیشن میں المونیم اوراسٹیل کےٹیرف میں اضافے پر امریکا کیخلاف درخواست جمع کرادی۔

خبرایجنسی کےمطابق چین نے ورلڈ ٹریڈآرگنائزیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ اسٹیل، المونیم پرٹیرف میں اضافے پر امریکا سے مشاورت کرے۔

اگر یہ مشاورت ناکام ہوتی ہے تو چین پھر ڈبلیو ٹی او میں تجارتی ماہرین کے پینل سے فیصلے کی درخواست کرے گا۔چین کا کہنا ہے امریکا کی جانب سے اسٹیل،المونیم کی درآمدات کے ٹیرف پر بالترتیب 25 اور10فیصد عالمی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔