بارش سے قبل کراچی کے نالےصاف کیے جائیں: سپریم کورٹ

April 14, 2018

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں بارش سے پہلے نالوں کی صفائی مکمل کرنےکا حکم دے دیا

سپریم کور ٹ نے سندھ میں صاف پانی کی فراہمی اورنکاسی آب سےمتعلق درخواست کی سماعت کی۔

جسٹس سجاد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نالوں کی جلد صفائی نہ ہوئی توبارش میں شہریوں کوبھگتنا پڑے گا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا ہے کہ واٹرکمیشن کے حکم پر نالوں کی صفائی سمیت دیگر اقدامات شروع ہو گئےہیں ۔

جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ یہی شرمندگی کی بات ہے کہ کام اب شروع ہوا ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ بارش کا سیزن شروع ہونے والا ہے، نالوں کی صفائی کب مکمل کریں گے؟

جسٹس فیصل عرب نے یہ بھی کہا کہ شہریوں کو صاف پانی ملنا چاہیے، پانی کے بغیر زندگی نہیں۔

کیس کی سماعت 5مئی تک ملتوی کردی گئی۔