ایوی ایشن مینجمنٹ کیریئر

April 15, 2018

ایوی ایشن مینجمنٹ اور ایروناٹیکل انجنیئرنگ آج کل پاکستان کے طلبا کے درمیان بہت زیادہ مقبول ہو رہی ہے اور تعلیمی ادارے اپنےپورٹ فولیو میں اس قسم کی تعلیم کو شامل کررہے ہیں جس کی وجہ یہی ہے کہ پاکستان میں ایوی ایشن مینجمنٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے ہزاروں افراد اس میدان میں اترنے اور انجینئرنگ کےتعلیمی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہارکیلئے پر تول رہے ہیں۔

ایوی ایشن مینجمنٹ میں طالب علموں کا کیریئر روشن اور تابناک ہے ۔جس کے تیار کیئے گئے نصاب کی بدولت طالب علموں کی ذہنی استعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ایوی ایشن مینجمنٹ کے قابل طلبا ء کیلئے اسکوپ موجو دہے کہ وہ قومی یا بین الاقوامی ایئر لائنز میں شامل ہو جائیں اور اپنی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئےاپنے اور ملک کے روشن مستقبل کیلئے فخریہ طور پر کام کرسکیں۔

پاکستان میں بہت سی ایئر لائنز مؤثر طریقے سے کام کر رہی ہیں جس میں ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور بالآخر ملازمت کے مواقع بڑھ گئے ہیں۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے علاوہ کئی پرائیویٹ ایئر لائنز ہاتھوں ہاتھ ایوی ایشن مینجمنٹ کے طالب علموں کو لینے کے لئے تیار ہیں۔

اس طرح کے بڑے برانڈز کے ساتھ جڑ کو طلبہ بین الاقوامی ایئر لائنز اور غیر ملکی ایئر پورٹس پر خدمات انجام دے سکتے ہیںاورایوی ایشن مینجمنٹ کے میدان میں گریجویشن کرنے والے طلباء پاکستان ایئر فورس میں متعلقہ ملازمت بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔

ایوی ایشن مینجمنٹ میںپڑھائے جانے والے مضامین میںایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن ، ایئر ٹریفک مینجمنٹ ، لاء اینڈ ریگولیشن ان ایوی ایشن اور سیفٹی مینجمنٹ سسٹم شامل ہیں۔

جن کے ذریعے طلبہ میںایوی ایشن مینجمنٹ اور اس کے بزنس کیلئے درکار اصول و ضوابط ، خصوصیات اور کونسپٹس کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کی جاتی ہے۔ ایوی ایشن انڈسٹری میں اسٹرکچر اور انٹریکشنز کی سمجھ بوجھ کیلئے عملی مظاہرے کروائے جاتے ہیں۔

دنیا میںاس وقت کیا صورتحال ہے ، کیا حالات ہیں ، نئے مسائل کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو فراہم کیئے گئے علم کو بزنس اور ایوی ایشن پریکٹسز پر اطلاق کے بارے میں سکھایا جاتا ہے۔

ایوی ایشن انڈسڑی یا تعلیم کو مزیدجاری رکھنے کے حوالے سے طلبہ کو کامیاب ٹرانزیشن کیلئے تیار کیا جاتا ہے۔

ایوی ایشن مینجمنٹ کی ڈگریوں کو بی ایس، بی بی اے، ایم بی اے اور پی جی ڈی میںتقسیم کیا گیاہے۔ اس کے علاوہ اسپیشلائزیشن کورسز بھی کروائے جاتے ہیں جن میں کچھ درج ذیل ہیں۔

۔ کوائنٹیٹوانالیسس ا ن ایوی ایشن اکنامکس

۔ ایوی ایشن ہیومن فیکٹرز

۔ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن ٹیکنیکس

۔ایوی ایشن اینڈ سیکورٹی

۔ ایئر لائن کوآپریٹ مینجمنٹ

۔ایوی ایشن سیفٹی اینڈ ایکسیڈنٹ پریوینشن

۔ایئر ٹرانسپورٹ ۔ اکنامک مینجمنٹ اینڈ پالیسی

۔ایوی ایشن ریسرچ پروجیکٹ

۔ایئر پورٹ پلاننگ

۔ ایوی ایشن سسٹم سیفٹی

اس کے علاوہ دسیوں اور بھی کورسز ہیںجو طلبہ اپنی دلچسپی کے مطابق کرسکتے ہیں اور اپنی ڈریم جاب کرسکتے ہیں ۔ اس کیلئے انہیں متعلقہ تعلیمی اداروںکی ویب سائٹس کو وزٹ کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی والدین اگر چاہتے ہیںکہ ان کے بچے ایوی ایشن مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کرکے اپنا مستقبل تابناک بنائیں تو ان کو ان کے تعلیمی کیریئر کے آغاز میں ہی اس قسم کی تعلیم اور تعلیمی اداروںکی کھوج کرنا ہوگی کیونکہ یہ ان کے مستقبل کیلئے سرمایہ کاری ہے نہ کہ اسے اخراجات کے زمرے میںلیا جائے ۔ ویسے بھی پاکستان میں نئے ایئر پورٹس بن رہے ہیں، مڈل ایسٹ اور دیگر ممالک میںبھی نئی ایئرلائنز آرہی ہیں۔

نت نئی ٹیکنالوجیز متعارف ہورہیہیں۔ اسی لئے ایوی ایشن میںکیریئر کے مواقع موجود ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا طالبعلم ہو جو ایوی ایشن یا اس سے متعلقہ فیلڈ میںخدمات نہ انجام دے رہا ہوگا۔