مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخامنہ ای کا ردعمل

April 15, 2018

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خا منہ ای کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔آیت اللہ خا منہ ای کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کشمیری عوام تشدد کے ذریعے حکومت کرنیوالوں کوپیچھےدھکیل دیں گے،مستقبل قریب میں دشمن کونیچادکھادیں گے۔

تہران میں شب معراج کی تقریب سےخطاب میں آیت اللہ خا منہ ای نے کہا کہ تحریک حریت اور عزم و استقلال کے نتیجے میں قابضین کا پسپا ہونا قدرت کی نشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر، عراق، افغانستان، شام ، فلسطین، میانمار کے عوام اپنی جدوجہد کے نتیجے میں جلد دشمنوں کو پیچھے دھکیل دیں گے۔