ستر سالہ تاریخ خوش کن نہیں، نواز شریف

April 17, 2018

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ70 سالہ تاریخ خوش کن نہیں جبکہ حکمرانی کا حق سونپنا صرف عوام کا حق ہے۔

اسلام آباد میں ووٹ کو عزت دو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جمہوریت اجنبی نظریہ نہیں، عوام کی حکمرانی کا نظام ہےجبکہ ووٹ کے تقدس کا تعلق ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی سے ہےاور ہمیں ووٹ کے تقدس کی تحریک چلانا ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اس تحریک میں ہراول دستہ بننا ہو گا،انہیں چند ماہ بعد الیکشن کی صورت میں موقع مل رہا ہے، جنہوں نے وفاداری بدلی انہیں ووٹ نہیں ملے گا جبکہ مجھ پر کسی کرپشن یا کک بیک کا الزام نہیںتاہم چیف جسٹس کا جوڈیشل مارشل لا ءنہ لگانے کا بیان خوش آئند ہے۔

دوسری جانب سیمینار سے مولانا فضل الرحمان، سینیٹر حاصل بزنجو، محمود اچکزئی اور میاں افتخار حسین سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

’ووٹکو عزت دو ‘ سیمینار سے اپنے خطاب میںمولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ووٹ لینے والے کو حکومت کرنے کا حق حاصل ہے۔

سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاست کا حلیہ بگاڑ دیا ہےجبکہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ وفاداریاں بدلنے والوں کو پارٹی میں نہ لیں۔

میاںافتخار کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت عہد کرے کہ ووٹ کے تقدس کا خیال کرے گی جبکہ مشاہد حسین سید نے کہا کہ پارلیمان اور قانون کو بالادست بنایا جائے۔