کیا شوہر اپنی بیوی کی طرف سے زکوٰۃ کی ادائیگی کرسکتا ہے؟

April 20, 2018

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ میری بیوی کے پاس جو سونا ہے، اس پر ایک لاکھ زکوٰۃ بنتی ہے، تو کیا یہ زکوٰۃ مجھے دینی ہے یا وہ خود اپنے زیور پر زکوٰۃ ادا کرے گی؟(شایان،کراچی)

جواب:۔سونا بیوی کا ہے توزکوٰۃ بھی وہی اداکرے گی، مگرچونکہ زکوٰۃ مالی عبادت ہے، اس لیے بیوی کی اجازت سے آپ بھی اداکرسکتے ہیں ۔ (کذا فی فتاویٰ قاضی خاں علی الفتاویٰ الہندیۃ / فصل فی اداء الزکاۃ ۱؍۲۶۲۔ہدایۃ ۱؍۱۸۵)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk