برطانیہ میں گرمی کا 70سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، اپریل گرم ترین مہینہ

April 21, 2018

لندن (این این آئی) لندن میں درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو اپریل کے مہینے میں گزشتہ 70 سال کے دوران گرم ترین مہینہ ہے۔غیرمعمولی درجہ حرارت بڑھنے پرشہری دھوپ کو انجوائے کرنے ساحل پرآگئے۔ ادھرفرانس میں بھی موسم وقت سے پہلے گرم ہوگیا، گرمی بڑھنے پردن کے وقت ایفل ٹاور کی رونق بڑھ گئی ہے اورلوگ پارکوں کا رخ کررہے ہیں۔جرمنی میں بھی رواں ہفتے گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔