کچن لونگ روم کے ساتھ بھی، جدابھی

April 22, 2018

یہ بات واضح ہے کہ جدید تعمیراتی طرز فن میںکچن کو لاؤنج سےمنسلک رکھنے کا رواج زیادہ مقبول ہےیعنی گھر یا اپارٹمنٹ کی تعمیر سے قبل بنائے جانے والے خاکے میںلاؤنج اور کچن کی تعمیر کے لئے گھر کا ایک ہی حصہ منتخب کیا جاتا ہےیا پھر گھر کا سب سے بڑا حصہ کچن ،لاؤنج روم اور ڈائننگ روم کے لئے مختص کردیا جاتا ہے۔ لاؤنج یا لانگ روم سے جڑے کچن کو’’ اوپن کچن،، کا نام دیا جاتا ہے جو آج کل خواتین میں خاصا مقبول ہے ۔

خواتین کی بڑی تعداد اوپن طرز پر بنے کچن کو پسند کرتی ہے۔ان کے نزدیک اوپن اور لانگ کچن میں اپنی پسندید ہ اشیاء کو سیٹ کرنا علیحدہ سے بنے کچن کی بنسبت زیادہ آسان ہوتا ہے ۔کچن کو گھر کے دوسرے حصوں کے ساتھ اٹیچ رکھنا ہی تسلی بخش اور کشادگی کا احساس دیتا ہے۔ تاہم اس کے باوجود لاؤنج روم کو کچن سے علیحدہ رکھنا خاصا ضروری ہے۔ اور کئی بار دیواروں کی تعمیر کے ذریعے بھی کچن کو باقی گھر سے (یا لاؤنج سے) الگ کرنا ناممکن ہوجاتا ہے۔

جس کے لئے تعمیراتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جدید اور بھاگتی دوڑتی دنیا میں تعمیرشدہ دیواروں کے علاوہ بھی بہت کچھ ہےجوکچن کو نئے اندازوں میں جدت سے تقسیم کیا جاتا ہے تا کہ تمام جگہوں میں مزید ہم آہنگی آ سکے۔ یہ آئیڈیا نہ صرف آپ کے کچن کو جدید رجحانات سے قریب کرتی ہے بلکہ اس کی دلکشی میں مزید اضافہ کرتی ہے۔ ان متبادل اشیاء کی ایک لمبی فہرست موجود ہے جو کھلی جگہوں کی کشادگی برقرار رکھتے ہوئے جگہوں کو علیحدہ کر دیں گی۔

ٹرینڈی ڈور آئیڈیا

کچن کو لاؤنج سے علیحدہ دکھانے کے ٹرینڈی ڈور ( جدید دروازوں) کا آئیڈیا بھی آپ کے لئے بہترین ہے اگر آپ ان دونوں جگہوں کے مرکزی حصے میں کاؤنٹر رکھنے کے قائل نہیں تودروازوں کا سہارا لیجیے جس کے لئے شیشوں کے دروازوں کا استعمال خاصا مقبول ہے ۔ شیشے کا دروا زہ دیکھنے اور دونوں کمروں کے درمیان ہم آہنگی فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ یہ دروزے شیشے کے علاوہ ایلومینیم اور اسٹین لیس اسٹیل کے بھی ہوںتو اچھے لگیں گے۔

آرائشی دیوار یا دیوار کے ساتھ بنی لائبریری کے ذریعے

جگہوں کو دیواروں کے بغیرخوبصورتی سے تقسیم کرنے کی شاندار تجاویز موجود ہیں۔ جگہوں کو قدرتی اور حسین انداز سے جوڑ کر بھی کچن کو لاؤنج سے علیحدہ کرنے کی خواہش بآسانی پوری کی جاسکتی ہے ۔ اس آرائشی دیوار میں سوراخ کرکےماحول کو دلکش اور حسین بنانے کےلئے ایکوریم بھی رکھا جاسکتا ہے ۔

ایکوریم کی خوبصورت بناوٹ، مچھلیوں اور دوسری سجاوٹی اشیاء کا استعمال ایک شاندار تاثر پیدا کرسکتا ہے۔

٭اگر آپ اس دیوار پر ایکوریم کے قائل نہیں تو اس دیوار میں خانے بنواکر گھر میں لائبریری کا شوق بھی بخوبی پورا کرسکتے ہیں۔۔کچن اور لاؤنج کے درمیان اس جگہ آپ اپنی پسندیدہ کتابیں اور ڈیکوریش پیسز رکھ کر آرائش کا شوق بھی بخوبی پورا کرسکتے ہیں ۔

آدھی پتھر کی دیوار

پتھری دیواروں کی تعمیر جدید ٹرینڈ میں شامل ہے۔ لوگ بیڈروم یا بیرونی دیوار کے لئے پتھر کی دیواروں کا استعمال کرتے ہیں تو کیوں نہ پتھری دیوار کی تعمیر کچن کو لاؤنج روم سے علیحدہ رکھنے کے لئے کریں ۔ جی ہاں !آدھی دیوار کی تعمیر کے ذریعے بھی کچن کو لاؤنج سے علیحدہ کیا جاسکتا ہے ۔

لازمی نہیں یہ دیوار کی تعمیر آدھی ہی ہو، آپ کچن اور لاؤنج روم کے مرکزی حصے پر ایک مکمل دیوار بنا دروازہ کے تعمیر کرسکتے ہیں ۔مثلا آپ دروازہ کی جگہ خالی چھوڑ دیں اور بعد میں ہینگنگ پلانٹ کے ذریعے اس کی دلکشی مزید بڑھائیں۔

ڈائننگ ٹیبل کے ذریعے

گھر میںڈائننگ ٹیبل ایک ،فائدے ہزارکے مصداق کھانے کی میز رکھ کر بھی دونوں جگہوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کیا جاسکتا ہے ۔دونوں حصوں کے درمیان ایک درمیانے سائز کی میز رکھنے سے کچن کو لاؤنج سے علیحدہ کرنے آپ کے لئے کھانے کی جگہ کامناسب بندوبست بھی ہوجائےگا۔

ڈائننگ ٹیبل کا انتخاب کرتے ہوئے آپ کے پاس بہت سےآپشنز موجود ہوتے ہیں لیکن ہمیشہ کھانے کی میز کا انتخاب جگہ کے سائز ، جہاںاسے رکھنا ہےاس جگہرنگ وروغن اور دیگر،رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیجیےیہ عمل دونوں جگہوں کی سجاوٹ کے ساتھ جچتے ہوئے ایک پرکشش علیحدگی بھی بنادے گا۔

اوپن کچن کا ؤنٹر

کاؤنٹر کچن اور لاؤنج روم کو علیحدہ کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔تعمیراتی ماہرین ایک خوبصورت اور جدید کاؤنٹر کے ذریعے کچن اور لاؤنج علیحدہ کرنے پر زور دیتے ہیں۔ان کے نزدیک کاؤنٹر کچن کو لاؤنج سے منفرد دکھانے میں اہم کردار اداکردسکتا ہے ۔ اس آئیڈیے کو اپنانے کے لئے آپ کو آدھی دیوارتعمیر کروانا ہوگی ۔

آدھی دیوار کے نیچے ایک لمبا گہرےرنگ کالیا خوبصورت کاؤنٹر آپ کے کچن اور لاؤنج دونوں کی شان بڑھادے گا۔ کاؤنٹر کے ساتھ ناشتے کے لیے دو اسٹول رکھ کر اس جگہ کو اور بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔یقینا یہ آئیڈیا وہی ہے جس کی آپ کو تلاش تھی۔