اتائی ڈاکٹرز کی مداخلت پر چیف جسٹس پاکستان برہم

April 21, 2018

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اتائی ڈاکٹروں کےخلاف کیس کی سماعت کے دوران اتائی ڈاکٹرزکی مداخلت پر چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار برہم ہوگئے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کون ہیں، مفادعامہ کے اہم کیسز کی سماعت چھوڑ کر آپ کوکیوں سنوں۔

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کا کہنا تھا کہ ہمارےساتھ بھی اتائیوں جیساسلوک کیاجارہاہے۔

چیف جسٹس نے تنبیہ کی کہ ابھی تو کارروائی کی جا رہی ہے، یہ نہ ہوکہ میں آپ کو بند کرا دوں، لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

چیف جسٹس نے انہیں حکم دیا کہ آپ پیچھے کھڑے ہوں، بلکہ عدالت سے باہر چلے جائیں، آپ کو دوبارہ بلا کر سنوں گا، قانون کے مطابق کوئی بات سمجھ آئی تو دیکھیں گے۔