دہی کھانے کےنہیں ، لگانےکے فائدے

April 21, 2018

غذائیت سے بھرپور دہی نا صرف کھانے میں بلکہ جلد اور بالوں پر لگانے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔سورج کی تپش سے جھلسی ہوئی جلد ہو ، کیل مہاسے ہوں یا بالوں کی نشونما کا سوال ہو ، دہی کا ستعمال بہترین ہے۔

اس میں بڑی مقدار میں لیلٹک ایسڈکی خوبی موجود ہوتی ہے جو جلد اور بالوں کی نگہداشت وحفاظت کے لیے بہت کارآمد ہے۔

دہی کااستعمال پرانے وقتوں کے دور سے کیاجارہاہے اور خواتین کیل مہاسوں سے نجات پانے کے لیے اس کااستعمال کیاکرتی تھیں۔ یہاں تک کہ قدیم مصر کیحسینائیں بھی اپنی جلد کی تروتازگی کے لیے دہی کا ستعمال کرتی تھیں۔

دہی جلد پر جھریوں کو نمودار ہونے سے روکتا ہے۔آنکھوں کے گردسیاہ حلقے دور کرنے کے لئے بھی مفید ہے۔

دہی بالوں کی کھوئی ہوئی رونق اور نمی کوبحال کرنے میں معاونت کرتا ہے۔اس میں پروٹین وافرمقدار میں موجود ہوتا ہے۔ جو کہ بالوں کی نشوونما کرنے اور ان کو غذائیت فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

بالوں کے روکھے پن کو دورکرنے کے لیے بھی دہی بہترین کنڈیشنر کے طور پر کام کرتا ہے۔

بہت زیادہ ڈرائیر اور اسٹریٹنر کااستعمال اور دھوپ کی شدت کاسامنا کرنے سے بال دومونہے ہوجاتے ہیں۔ اس پریشانی سے نجات حاصل کرنے کے لیے دہی میں پپیتے کو ملاکر استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دہی کے اینٹی بیکٹیریل فائدے کی وجہ سے یہ سرکی جلد میں ہونے والی خارش وکھجلی سے نجات دلاتا ہے۔