انوشکا شرما پر ’بڑھاپا‘ آگیا

April 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

محبوبہ،صحافی،پہلوان،بزنس ومین اور چڑیل تک بننے والی انوشکا شرما نےاب 60 سالہ بوڑھی عورت کا روپ دھار لیا ہے ۔


انوشکاشرما نے 10سالہ فلمی کیرئیر کے دوران 15 کے قریب فلمیں کیں لیکن ہر فلم میں ان کا انداز اور کردار تقریبا ً جدا ہی رہا ہے۔

سن2008ء میں شاہ رخ کے ساتھ فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ سے فلمی سفر شروع کرنے والی 29سالہ انوشکاشرما فلم ’سوئی دھاگہ‘ کیلئے بوڑھی خاتون بننے کیلئے تیار ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر تصویر جاری کی ہے جس میں ایک میک اپ آرٹس انہیں بوڑھی خاتون کے روپ میں ڈھالنے کی کوشش کررہی ہیں۔

ایک طرف مداحوں میں انوشکاشرما کی نئی فلم کیلئے کافی دلچسپی بڑھ رہی ہے تو دوسری جانب اپنی عمر سے 31 سال بڑی لگنا بھی ایک چیلنج سے کم نہیں ،فلم ’سوئی دھاگہ‘میں ان کے مقابل ورن دھون کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں ورن دھون کا کردار ایک درزی کا ہے جبکہ انوشکا شرما دستکار خاتون کے روپ میں مداحوں تک فلم میں دیا گیا پیغام پہنچائیںگی۔

انوشکاشرما کی ویرات کوہلی سے شادی کے بعد یہ دوسری فلم ہے جو رواں برس ریلیز ہوگی اورجس کی ڈائریکشن شرد کتریا جبکہ پروڈیوسر منیش شرما ہیں۔اس سے قبل پری سینما گھروں کی زینت بن چکی ہےجس میںمداحوں نے انہیں خوب سراہا تھا ۔