بلوچستان،گلگت بلتستان میں برفباری کے بعد موسم سرد ہوگیا

April 22, 2018

بلوچستان، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ تھمنے کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے، سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم صاف اور خشک ہے۔

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں حالیہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد موسم خنک ہوگیا ہے، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور برفباری تھمنے کے بعد سردی ہوگئی ہے۔

پنجاب کے بیشتر شہروں میں بھی موسم صاف اور خوشگوار ہے، سندھ کے مختلف شہروں میں موسم گرم اور خشک ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔