ٹرسٹ فار اسکول ڈیف ٹنڈو غلام علی کے تحت تقریب

April 24, 2018

ٹنڈو غلام علی (نامہ نگار) ذھنی و جسمانی مریض اسپیشل بچوں کی تربیت کیلئے ٹرسٹ فار اسکول ڈیف کے نام سے ٹنڈو غلام علی میں ادارہ قائم کیا گیا ہے ۔ اس ادارے کا قیام 2016 میں 2 ٹیچر اور2 بچوں سے ہوا آج 2018 میں ٹیچرز کی خصوصی محنت سے طلبہ کیتعداد 35 اور تدریسی عملے کی تعداد9 ہے۔ اس ادارے کو جلا بخشنے کیلئے سابق وزیر اعلیٰ سندھ مرحوم میر بندہ علی خان ٹالپور کے بڑے صاحبزادے میر غلام علی خان تالپور، جن کو یہ بھی خصوصی اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ٹنڈو غلام علی سمیت گردونواح میں اپنے ذاتی اثر و رسوخ کی بنا ٗ پر تعلیم ، صحت کے حوالے سے خصوصی کاوشیں لیکر ریکارڈ خدمات سر انجام دی ہیں۔ میر غلام علی خان تالپور نے شہر میں معیار تعلیم کو بلند کرنے کیلے اسکول گود لئے ہوئے ہیں۔ ٹرسٹ فار اسکول ڈیف کیلئے بھی میر غلام علی خان تالپور نے اپنی ذاتی آفیس کے 4 کمروں سمیت دیگر سامان ڈونیٹ کئے ہوئے ہیں۔ اسکول کی گاڑی ان بچوں کو لے آنے اور چھوڑ آنے کیلئے بھی مختص ہے۔ امسال ٹرسٹ کی کارکردگی کے مطابق امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات کی تقسیم کیلئے مقامی ٹاوٗن کمیٹی کے آڈیٹوریم ھال میں ایک رنگ برنگی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کے مہمان خاص پاکستان آرمی کے کرنل عدنان تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے مس عائشہ محمد علی نے کیا کمپیئرنگ کے فرائض مس نرگس بتول نے ادا کئے۔ تقریب میں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ٹرسٹ کی پرنسپل مس ندا بشیر نے کہا کہ ہم نے جس عزم کیساتھ ان اسپیشل بچوں کی تربیت کا کام شروع کیا ہے ان کیلئے میر غلام علی خان تالپور کی گراں قدر خدمات باعث تحسین ہیں۔۔ تقریب میر غلام علی خان تالپور اور دیگر نے خطاب کیا۔