شاہ زیب قتل کیس ،23گواہان کے بیانات پر جرح مکمل،سماعت 30اپریل تک ملتوی

April 24, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی سزاؤں اور عمر کے تعین سے متعلق دائر اپیلوں کی سماعت 30اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ پیر کو جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس نظر اکبر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اپیلوں کی سماعت کی۔ 23گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کی گئی۔