فاریسٹ گیٹ سانحہ:سمیع سیدھوم کا قاتل ڈرپوک اور پست ہمت تھا،سوگوار خاندان

April 24, 2018

لندن( پی اے ) ایسٹ لندن میں فاریسٹ گیٹ کے مقام پر خنجر زنی کے واقعے میں ہلاک ہونے والے18سالہ سمیع سیدھوم کے سوگوار لواحقین نے سمیع کے قاتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ڈرپوک اور پست ہمت قرار دیا۔سمیع سدھوم کو 16اپریل کو ویسٹ ہیم گیم سے اپنے گھر جانے کیلئے بس سے اترتے وقت خنجر زنی کانشانہ بنایاگیاتھا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیاتھا اور فوری بعد ہی ہلاک ہوگیاتھا، مقتول کے سوگوار خاندان نے غالباً پولیس کو بھی تنقید کانشانہ بنایا۔سوگوار خاندان کاکہناتھا کہ سڑکوں پر چاقو لے کر چلنے کی پابندی پر عملدرآمد کے ذمہ دار وں کو بھی اس قتل کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔ پولیس ابھی تک اس قتل کے الزام میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کرسکی ہے۔ایک بیان میں مقتول کی فیملی نے سوال اٹھایاہے کہ مزید کتنے افراد کے قتل کے بعد ہر ایک کی دیکھ بھال کویقینی بنایاجائے گا۔مقتول کی فیملی کے مطابق سدھوم ہر ضرورت مند کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے قانون کی تعلیم حاصل کررہاتھا،لیکن اس سے قبل ہی قتل کردیاگیا۔