مقبوضہ کشمیر، 8سالہ بچی کی عصمت دری کے خلاف طلباء وطالبات کا احتجاج ،فورسز کی فائرنگ، شیلنگ ، متعدد زخمی

April 24, 2018

کراچی (نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں 8سالہ معصوم بچی کی عصمت دری اور قتل کیخلاف طلباء وطالبات نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ،بھارتی فورسز کی فائرنگ ، آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گنوں کے استعمال سے متعدد طلبہ زخمی ہوگئے ، اسلام آباد (اننت ناگ ) ، شوپیاں، پلوامہ ، بانڈی پورہ ،بارہمولہ اور گاندریبل کے اضلاع سمیت کئی علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کئے گئے ،اسلام آباد اور سوپور میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپیں ، شدید زخمی طلبہ کو اسپتالوں میں داخل کروادیا گیا ہے ، مظاہرین نےبینرز اٹھارکھے تھے جس میں 8سالہ بچی کے قاتلوں کو سزا دینے اور متاثرہ بچی کے خاندان کو انصاف کی فراہمی کےمطالبات کے نعرے درج تھے ، گاندریبل کی مرکزی شاہراہ پر طلبہ نے کئی گھنٹے تک دھرنا دے کر سری نگر کی ہائی وے بند کردی ۔