کاتالونیا کی علیحدگی پسند تحریک کا سپین کی اقتصادیات پر اثر نہیں ہوگا، آئی ایم ایف

April 24, 2018

واشنگٹن (آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ کاتالونیا کی علیحدگی پسند تحریک کا سپین کی اقتصادی صورتحال پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ اتوار کو آئی ایم ایف کے شعبہ یورپ کے سربراہ پال تھامسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سپین کی معیشت مضبوط بنیادوں پر استوار ہے جس کے باعث کاتالونیا کی علیحدگی پسند تحریک سے اسے کوئی خطرہ لاحق نہیں ، کاتالونیا کامسئلہ ایک سیاسی مسئلہ ہے اس سے کچھ رکاوٹیں ضرور آسکتی ہیں تاہم کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔