پاکستان میں بہت اچھا سلوک کیا گیا، بھارتی سکھ یاتری

April 24, 2018

بھارتی سکھ یاتری امرجیت سنگھ کو لاہور سے واہگہ کے راستے بھارت ڈیپورٹ کردیا گیا، امرجیت سنگھ کو گزشتہ روز شیخوپورہ سے تحویل میں لیا گیا تھا۔

بھارت پہنچ کر امر جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا گیا ۔

سکھ یاتری امرجیت سنگھ 12 اپریل کو بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے جتھے کے ہمراہ پاکستان آیا تھا لیکن بھارت واپسی کے وقت لاپتا ہوگیا۔

امرجیت سنگھ کو متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے شیخوپورہ سے اس کے پاکستانی دوست عامر کے گھر سے تحویل میں لیا اور واہگہ کے راستے بھارت ڈی پورٹ کر دیا۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے اسے تحائف دیکر رخصت کیا، بھارت پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں امرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے دوست کے پاس چلا گیا تھا۔