سانس لینے میں تکلیف، شکاگو میں گینڈے کا سی ٹی اسکین

April 25, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو جانوروں میں بیماری کی تشخیص کیلئے ڈاکٹرز کئی نت نئے اور جدید انداز اپناتے ہیں تاہم شکاگو میں ایک گینڈے کا سانس لینے میں تکلیف کے باعث اس کا سی ٹی اسکین کیا گیا جس کا دلچسپ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا ہے۔

جی ہاں، اس سی ٹی اسکین مشین میں بھاری بھرکم گینڈے کو ڈالا گیا جہاں اس مرض کی تشخیص کے لئے مختلف تصاویر بھی لی گئیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق سن2010میں پیدا ہونے والا یہ گینڈاسی ٹی اسکین کے بعد دی جانے والی دواؤں سے اب مکمل طور پر ٹھیک ہے اور سانس بھی صحیح لے رہا ہے۔