پی ٹی آئی کے بلدیو کمار قتل کے مقدمے سے بری

April 26, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی بلدیو کمار قتل کے مقدمے سے بری ہوگئے،ان پر وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل کا الزام تھا۔

بلدیو کمار کو بونیر ڈگر کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بری کیا ہے۔

سردار سورن سنگھ کو 2016ء میں قتل کیا گیا تھا، جن کے قتل کے الزام میں بلدیو کمار سمیت 6ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔