ٹی بی اسپتال کے عقب میں واقع جھاڑیوں اور بھوسے کے ڈھیر میں آگ لگ گئی

April 27, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بی سیکشن تھانے کی حدود لطیف آباد نمبر 6میں واقع ٹی بی اسپتال کے عقب میں واقع جھاڑیوں میں آتشزدگی کے باعث ہلال احمر اسپتال کی چھت پر رکھا ہوا ناکارہ سامان جل گیا، جبکہ ہوسٹری کے گوٹھ حیدربخش شورو میں آتشزدگی سے ہزاروں روپے مالیت کا بھوسہ جل گیا، لطیف آباد سینٹرل فائربریگیڈ کے عملے نے دونوں مقامات پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔