مرد و خواتین کا میڈیکل ٹیسٹ ایک ہی کمرے میں

May 02, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کانسٹیبل بننے کےلئے آنےوالے مرد و خواتین کا میڈیکل ٹیسٹ ایک ہی کمرے میں کیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کے دوران تمام قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھ دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق بات صرف مرد و خواتین کا ایک ہی کمرے میں میڈیکل ٹیسٹ لینے تک محدود نہیں رہی بلکہ خواتین کی طبی جانچ پڑتال کےلئے کوئی خاتون ڈاکٹر بھی وہاں موجود نہیں تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ اور جاری ویڈیو کے مطابق میڈیکل ٹیسٹ کے دوران مرد وں کو 18 خواتین امیدواروں کی موجودگی میں کپڑے اتارنے کو کہا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کانسٹیبل کی آسامیوں کے مرد امیدوار ایک لائن میں صرف انڈر ویئر پہنے کھڑے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی خاتون ڈاکٹر کی غیر موجودگی کی وجہ سے خواتین امیدواروں کا میڈیکل ٹیسٹ مرد ڈاکٹروں نے ہی کیا۔

اس سے قبل بھارت میں میڈیکل ٹیسٹ کے دوران امیدواروں کی ذات اُن کے سینے پر لکھنے کا واقعہ بھی سامنے آچکا ہے۔