گھر میں کافی اسٹیشن بنائیں

May 06, 2018

کیا آپ کو کافی پسند ہے؟ کیا آپ کا شمار بھی ان لوگوںمیں ہوتا ہے جو صبح اُٹھتے ہی کافی کے کپ کے لیے بھاگتے ہیں؟ ویسے صبح ہی کیوں آپ شام اور رات کے فارغ لمحات میں بھی مزے مزے کی چسکیاں لے لے کر کافی پیتے ہیںتو آپ کو چاہیے کہ گھر کےکسی کونے میںاپنے لیے ایک خوبصورت کافی اسٹیشن بنانے پر غور کریں، کیوں کہ آپ ہر بار کافی پینے کے لیے باہر کی طرف نہیںدیکھ سکتے۔ اس کافی اسٹیشن کوآپ اپنے گھر میں سوشل کارنر بھی بناسکتے ہیں، جہاں آپ دوستوںکے ساتھ خوش گپیاں کرسکیں۔ تو یہ سطور پڑھنے کے بعداگر آپ کے اندربھی گھر میں کافی اسٹیشن بنانے کے لیے تحرک پیدا ہوا ہے تواس کے لیے آپ کو چند بنیادی چیزوں کی منصوبہ بندی کرنا پڑے گی۔

ایریا: کافی اسٹیشن کے لیے آپ کے پاس کتنی جگہ دستیاب ہے؟ کیا آپ گھر کے کسی کونے یا غیراستعمال شدہ عمودی جگہ کو استعمال میں لاسکتے ہیں؟

مطلوبہ اشیاء: کافی میکر تو بنیادی ضرورت ہے۔تاہم شاید آپ کو ساتھ میں مائکروویو کی بھی ضرورت پڑے گی۔ آپ کو مگ،چمچے، ساسر، شوگر پیکٹ اور ایکسٹرا کافی فلٹرز رکھنے کے لیے بھی بندوبست کرناپڑے گا۔کافی اور شوگر کے لیے باؤلز کا ہونا بھی ضروری ہے(کافی بینز کے لیے گلاس جار ایک منفرد آئیڈیا ہوسکتا ہے)۔ کافی رکھنے اور اُٹھانے کے لیے ٹرے، نیپ کن، اگر کافی اسٹیشن کی دیوار اجازت دے تو منفرد آرٹ ورک دیوار کو چار چاند لگا سکتا ہے۔

رسائی:کافی اسٹیشن کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کریں، جہاںسے گھر کے افراد کا آنا جانا نسبتاً کم ہو۔ اس جگہ کو تھوڑا پرائیویٹ رہنے دیں، تاکہ جب آپ اپنے دوستوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہوں تو اس سے گھر کے دیگر افراد متاثر نہ ہوں۔

جمالیاتی ذوق: یہ وہ ایریا ہے، جہاںآپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا کھل کر استعمال کرسکتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ ایسے کئی کافی اسٹیشن آئیڈیاز ہیں، جن سے آپ Inspiration لے سکتے ہیں۔

Coffee Bar

ایک مکمل کافی اسٹیشن انجوائے کرنے کے لیے ایک دیوار کو مکمل طور پر کافی اسٹیشن کے لیے وقف کردیں۔اس پر ایک بڑااور دلکش کاؤنٹر بنائیں اور اس میں چیزیں رکھنے کے کشادہ اور وسیع خانے بنائیں۔ اس کافی اسٹیشن کےپسِ منظر کے طور پر چاک بورڈ دیوار سے بہتر کچھ نہیں ہوسکتا۔چاک بورڈ دیوار پر آپ ہفتہ وار بنیادوںپر Menuتحریر کرسکتے ہیںاور چاہیں تو اپنی دیگر تخلیقی صلاحیتوں کو بھی استعمال میں لائیں۔

Coffee on Wheels

فیتوں پر کافی اسٹیشن بنانے کا فائدہ یہ ہے کہ آپ اسے گھر کے جس کونے اور حصے میں لے جانا چاہیں، آسانی سے ایسا کرسکتے ہیں۔ایسے کافی اسٹیشن کے ٹاپ پر کافی میکر اور ریسیپی کے بنیادی اجزائے ترکیبی رکھے جاسکتے ہیں، جب کہ دیگر چیزیں اس کے نیچے بنے بنائے خانوں میں رکھی ہوتی ہیں۔ خانے آپ اپنے ذوق کے مطابق اوپن یا کلوز رکھ سکتے ہیں۔

Pull out Coffee Station

آپ کے گھر میں Built-in ایسپریسومشین یا کافی میکر لگا ہوا ہے اور آپ کریٹیو ہیں اور ذرا ہٹ کے کرنا چاہتے ہیں تو جگہ کو استعمال کرنے کا بہترین آئیڈیا ایک Pull out Shelfہوسکتا ہے۔ جب بھی کافی کے لیےاس کافی اسٹیشن کو آباد کرنا ہو، کاؤنٹر کو باہر کھینچیں اور اپنی پسند کےڈونٹ یا کوکیز کے ساتھ کافی انجوائے کریں۔

Vertical Coffee Station

اگر آپ اپنے گھر کے ایک کونے یا دیوار کے ساتھ محدود جگہ کو خوبصورتی کے ساتھ استعمال میں لانا چاہتے ہیںتو یہ انتہائی اعلیٰ سوچ ہے۔ یہ لکڑی کا ایک Built-inعمودی شیلف ہے، جس کا فلور سے لے کر چھت تک بہترین استعمال کیا گیا ہے۔ ایک عمودی خانے میں کافی میکراور ساتھ میں اجزائے ترکیبی رکھے گئے ہیں، اسی کے اوپر کے دو شیلف میںمگ اور Pot-Fillerرکھے گئے ہیں۔پاس ہی کاؤنٹر ٹاپ بنایا گیا ہے، جہاں کرسی رکھ کر آپ اپنی کافی انجوائے کرسکتے ہیں۔

Printed Coffee Station

اگر آپ روشن اور شوخ رنگ پسند کرتے ہیں تو آپ کا یہ ذوق آپ کے کافی اسٹیشن میںبھی جھلکنا چاہیے۔ میچنگ شوخ رنگوں کا انتخاب کریں اور دیواروں پردلفریب پرنٹ چسپاں کریں۔اس طرح آپ اپنے کافی اسٹیشن اور کافی ٹائم کو رنگین بناسکتے ہیں۔

Coffee Tray Station

کافی اسٹیشن بنانے کے لیے آپ کو پورا کمرہ نہ سہی، اگر گھر کا کوئی کارنر بھی دست یاب آجاتا ہے اور وہاں ایک کیبنٹ لگانےمیں کامیاب ہوجاتے ہیںتو یہ آپ کی کامیابی ہے۔ کیبنٹ میں کافی مگ اور دیگر لوازمات رکھیں جب کہ اس کے نیچے کاؤنٹر پر ٹرے میں کافی میکر رکھ دیں۔آپ کا کافی اسٹیشن تیار ہے۔