فیصل آباد؛بس ٹرالرسے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

May 09, 2018

فیصل آباد میں ساہیانوالہ کے قریب موٹر وے پر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی چار مسافر جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق فیصل آباد انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس جو کہ ملتان سے روالپنڈی جا رہی تھی ایک ٹرالر سے ٹکرا گی جس کے نتیجے میں بس کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

بس میں سوار گیارہ مسافر زخمی ہوئے جن میں چار زخمی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ باقی زخمیوں میں سے تین کو انہتائی تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال ایک زخمی کو فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے مرنے والوں کے لاشیں قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔