بھارتی نوجوان سیلفی لیتے ہوئے50 فٹ بلند آبشار سے نیچے جا گرا

May 09, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہے لیکن ایسا بھی کیا جنون کہ انسان اپنی جان ہی خطرے میں ڈال دے۔

سیلفی یعنی موبائل سے تصاویر بنایا بھی ایک ایسا ہی شوق ہے جس میں لوگ اپنی جان کو بھی خطرے میں ڈالنے سے گریز نہیں کرتے۔

ایسا ہی ایک منظر بھارتی ریاست اڑیسہ میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک 24سالہ نوجوان سیلفی کے جنون میں 50فٹ بلند آبشار سے نیچے جا گرا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نوجوان اپنے دوستوں کے سامنے آبشار کے کنارے کھڑے ہوکر سیلفی لے رہا تھا کہ اچانک توازن بر قرار نہ رکھ سکا اور50فٹ بلندآبشار سے نیچے گر گیا۔

اس حادثے میں نوجوان زخمی تو ہوا لیکن خوش قسمتی سے جان بچ گئی۔