آئر لینڈ: طیارہ تباہ، 2افراد ہلاک، 16 نے کود کر جان بچائی

May 14, 2018

آئر لینڈمیں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

طیارے میں سوار 16 افراد نے پیرا شوٹ سے اترکر اپنی جان بچائی۔

طیارہ آئر لینڈ کے علاقے بوگ لینڈ میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار 16 افراد پیرا شوٹ کے ذریعے سے اتر گئے ۔

طیارے کے حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جن کی لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والے افراد میں طیارے کا پائلیٹ اور 7 سالہ لڑکا شامل ہیں۔