بلیو وھیل سے زیادہ خطرناک کھیل سامنے آگیا

May 15, 2018

قاتل کھیل ’’بلیو وھیل ‘‘ کے بعد برطانوی اسکولوں میں ایک اور گیم متعارف ہوا ہے جو بلیو وھیل سے بھی خطرناک کھیل ہے، Deodorant challenge نامی کھیل دن بہ دن اسکول کے بچوں میں مقبول ہورہا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


برطانوی اخبار کے مطابقاس کھیل کا حصہ بننے کیلئےاسکول کے بچے Deodorant نامی اسپرے حاصل کرتے ہیں اور اسے اپنے ہاتھ یا جسم کے کسی بھی حصے پر چھڑکتے ہیں اس اسپرے سے بچوں کی جلد جھلس جاتی ہے جو بچے جتنی دیر یہ اسپرے اپنے جسم کے حصے پر چھڑکتا رہے گا وہ کھیل کا فاتح بن جاتا ہے۔

تاہم بات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ اسپرے کے باعث جھلسنے والی کھال زخم میں ڈھل کر ناسور بن جاتی ہے۔